وادی کشمیر میں حزب المجاہدین کے اعلیٰ ترین کمانڈر برہان وانی کی گذشتہ شام سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاکت کے بعد بھڑک اٹھنے والی پرتشدد لہر کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ، شوپیان، کولگام اور اننت ناگ قصبوں، شمالی کشمیر کے ایپل ٹاون سوپور اور گرمائی دارالحکومت سری نگر کے شہر خاص ، ڈاؤن ٹاون اور سیول لائنز کے کچھ حصوں میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں۔
style="text-align: right;">برہان اور اُس کے دو دیگر ساتھیوں کو جمعہ کی شام ضلع اننت ناگ کے ڈورو کوکرناگ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک شدید جھرپ میں ہلاک کیا گیا۔
اس خبر کے پھیلتے ہی گذشتہ رات وادی کشمیر کے اطراف واکناف خاص طور پر جنوبی کشمیر میں شدید شبانہ احتجاجی مظاہرے ہوئے جس دوران سیکورٹی فورسز نے پتھراؤ کے مرتکب احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی